آج پاکستان میں رمضان کی 27 ویں شب ہے -اس روز قرآن کی تکمیل ہوئی تھی -یہی وہ مبارک دن تھا جب 1947 میں پاکستان معرض وجود میں آیا تھا -آج پاکستان بھر کی مساجد میں قرآن پاک مکمل کیا جائے گا – لیلۃ القدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک نہایت ہی بابرکت رات ہے جسے شب قدر یابرکت والی رات بھی کہاجاتا ہے۔ اس رات میں عبادت کا ثواب ہزار مہینوں سے بہتر ہے اور یہ رات آج( پیر منگل کی درمیانی رات 27 رمضان المبارک) منائی جائے گی۔
✨رسول اللہ ﷺ نے فرمایا!✨
✨یہ جو مہینہ تم پر آیا ہے اس میں ایک رات ایسی ہے جو ہزار مہینو ں سے بہتر ہے جو شخص اس کی سعادت حاصل کرنے سے محروم رہا وہ ہر بھلائ سے محروم رہا✨
✨یا اللہ تمام مسلمانوں کو لیلتہ القدر نصیب فرمانا آمین✨ pic.twitter.com/0Wk3mjA6gA
— 𝑩𝒊𝒔𝒎𝒂 𝑲𝒉𝒂𝒏ⁱᴾⁱᵃⁿ (@B_k_273) April 17, 2023
لیلتہ القدر جسے مل گئی، اس کی قسمت کھل گئی #SamaaTV #27thRamazan #RamazanMubarak #SamaaUpdates pic.twitter.com/oWkeDEHXBB
— SAMAA TV (@SAMAATV) April 17, 2023
شب قدر کے موقع پر مساجد کو سجا دیا گیا ہے جہاں آج ختم قرآن کی محافل کے انتظامات کیےگئے ہیں ۔آج رار بھر مسلمان عبادت میں گزاریں گے اپنی صحت و سلامتی اور کامیابی کی دعا کریں گے – مسلمان اس رات اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ ریز ہو کر نوافل کی ادائیگی اور قرآن پاک کی تلاوت و دیگر عبادات میں مصروف رہیں گے اور رب العزت سے اپنے گناہوں کی معافی کے ساتھ ساتھ ملکی سلامتی و استحکام کی دعائیں مانگیں گے ۔