اسلام آباد میں رہزنی کی واردات ہوئی جس میں سعودی عرب سے عید منانے کے لیے آنے والے شہری کو اس وقت لوٹ لیا گیا جب وہ اپنی فیملی کے ساتھ عید کی شاپنگ کرکے گھر لوٹ رہا تھا -ڈاکؤؤں نے اس کی ریکی کی اور پولیس اہل کار بن کر 16 لاکھ لوٹ لئے،ظالموں نے بے حسی کی انتہا کردی اور بچوں کی عیدی بھی لے گئے۔
تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی الیون میں مسلح ڈکیتی۔۔۔
دو ڈاکو شہری سے اسلح کی نوک پر موبائل فون مالیت 50 ہزار چھین کر فرار۔۔۔۔
اسلام آباد پولیس موٹر سائیکل گینگ کو گرفتار کرنے میں ناکام ہو گئی۔۔۔۔
— Roshan Din Diameri (@Rohshan_Din) April 10, 2023
وفاقی دارالحکومت کے علاقے بہارہ کہو سے ڈاکوؤں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کر کے سعودی پلٹ شہری سے 16 لاکھ روپے ہتھیا لئے۔ ڈاکوؤں نے شہری سے اس کا پاسپورٹ بھی چھین لیا جبکہ گھڑیوں اور موبائل فون کو بھی نہ چھوڑا۔متاثرہ شہری نے بتایا کہ ڈاکوؤں کے پاس وائرس لیس تھے اور خود کو پولیس اہلکار بتاتے رہے۔ بچوں کیلئے عید کا سامان لایا تھا وہ بھی لوٹ کر لے گئے۔