طاقت ور حلقوں کا ساتھ چھوڑنے کے بعد عمران خان اور شیخ رشید کے ساتھ ساتھ اب پرویز الہی کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے -سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، مونس الٰہی، محمد خان بھٹی، زبیر خان اینٹی کرپشن پنجاب کے ریڈار پر آگئے،اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن نے الزام عائید کیا ہے کہ کہ پرویز الٰہی اینڈ کمپنی نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ذریعے ساڑھے 12 کروڑ رشوت وصول کی ،پرویز الٰہی کیخلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/dailypak0099/status/1646827283284480001
ترجمان کا مزید کہناتھا کہ پرویز الٰہی، مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی کی ڈیل مونس الٰہی کے دوست زبیر خان نے کرائی ،غیر ملکی کمپنی کی واجب الاداد رقم کے عوض پرویز الٰہی نے ساڑھے 6 کروڑ وصول کئے،مونس الٰہی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ، زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے ،پرویز الٰہی نے ایک افسر پر پر دباﺅ ڈال کر 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کرائی ۔حکومت کی خواہش تھی کہ ان کو الیکشن لڑنے سے بھی نااہل قرار دیا جائے تاہم عدالت نے ان دونوں باپ بیٹے کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی –