جب سے عمران خان کی حکومت ختم ہوئی ہے پاکستان بھنور میں پھنسا ہوا ہے ملک کی معیشت بری طرح تباہ ہو گئی ہے -سیاسی محاذ ارائی کا سب سے زیادہ خمیازہ عوام بھگت رہی ہے اور وہ 1000 روپے کی چیزیں اب 3000 میں خرید رہے ہیں -حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ اب سپریم کورٹ سے بھی محاذ آرائی شروع کردی ہے -ادھر سپریم کورٹ بھی اپنے فیصلے پر ڈٹ گئی ہے اور الیکشن کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس پر حکومت نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مشورے کا فیصلہ کیا ہے اس ضمن میں اب قومی اسمبلی کی قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع ہو گیا ،وزیراعظم شہبازشریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہے۔
پارلیمنٹ میں قومی سلامتی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس شروع#ARYNews pic.twitter.com/ZqEkfaAvCn
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) April 14, 2023
اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو اور دیگر بھی شریک ہیں،اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف ، سیکرٹری دفاع،وفاقی وزرا، وزراءمملکت اور مشیران اجلاس میں شریک ہیں۔ان کے علاوہ اتحادی حکومت کے پارلیمانی رہنما اور ارکان قومی اسمبلی ،نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہیں،آرمی چیف کی آمد پر اراکین پارلیمنٹ نے ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔ اجلاس میں عسکری حکام نے قومی سلامتی کی صورتحال پر بریفنگ دی۔اس اجلاس کے اعلامیہ کے بعد ہی واضح ہو سکے گا کہ ہماری فوج اس وقت کیا سوچ رہی ہے -کیونکہ فوج کی مدد اور حمایت کے بغیر الیکشن نہیں ہوسکتا اور اگر ہمارے سلامتی کے ادارے فوج یا پولیس کے جوان دینے سے انکار کردیں تو امن و امان کا بڑا مسئلہ ہوگا -اور اس صورت میں الیکشن نہیں ہوگا مگر اس فیصلے پر بھی سنگین ری ایکشن آسکتا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے ووٹر اور سپورٹر اور وکلاء برادری اس فیصلے کو قبول نہیں کرے گی –