مسلم لیگ نون کھل کر عدلیہ کے خلاف تنقید کررہی ہے -اب اس میں نون لیگ کے ایک اور معتبر رہنما کا اضافہ ہوگیا ہے -سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خواہش ہے عدالتوں میں کیمرے لگائے جائیں تاکہ عوام کو علم ہو سکے، عدلیہ ہر چیز کا نوٹس لیتی ہے سوائے یہ دیکھنے کے کہ عدالتوں میں کیا ہو رہا ہے۔
عدالتوں میں کیمرے لگائیں اور لوگوں کو دکھائیں کہ عدالتوں میں ہوتا کیا ہے، سپریم کورٹ نے اس قانون پر عملدرآمد روک دیا جو ابھی بنا ہی نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی کی عدالت کے باہر گفتگو pic.twitter.com/LBTAAMrTRS
— Dunya News (@DunyaNews) April 14, 2023
کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قانون پر عدالتیں تشریح کرسکتی ہیں لیکن قانون بنانا عوام کے نمائندوں کا کام ہے، ملک کی ضرورت ہے کہ ہر ادارہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کرے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب عدالتیں اپنی من مانی شروع کردیں تو پھر انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے، چیف جسٹس اپنی ذمے داری پوری کر رہے ہیں یا نہیں فیصلہ تاریخ یا عوام کرے گی۔
جب عدالتیں اپنی من مانی شروع کردیں پھر انصاف نہیں ملتا، شاہد خاقان عباسی#DunyaNews #ShahidKhaqanAbbasi pic.twitter.com/LWlVC2Pwra
— Dunya News (@DunyaNews) April 14, 2023
ن لیگی رہنما نے کہا کہ یہ دنیا کے کسی نظام میں نہیں ہے کہ اپیل کا حق نہ دیں، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے توقع ہے کہ وہ اپنی ذمے داری آئین و قانون کے مطابق پوری کریں گے، ہر شخص کی نظریں اس وقت سپریم کورٹ پر لگی ہیں، آج ملک کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جو مسئلہ پیدا ہوا ہے اس کا بیٹھ کر حل تلاش کریں، انتشار کی کیفیت ہوگی تو اس کا اثر ملک کی معیشت پر پڑے گا۔ انھوں نے عدالتوں کے اندر ہونے والی کرپشن کی داستانوں کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جو کچھ عدالتوں میں ہو رہا ہے اس کا سوموٹو نوٹس کیوں نہیں لیا جاتا –