پاکستان کی تاریخ میں شائید پہلی بار ایسا ہوا کہ اگلے آنے والے چیف جسٹس نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں نہ صرف شرکت کی بلکہ خطاب بھی کیا -اس پر سوشل میڈیا پر ان پر سخت تنقید کی جارہی ہے اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ یہی پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارات کم کرنے کے بل اور قراردادیں پاس کررہی ہے -اس اجلاس میں شرکت کے لیے سپریم کورٹ کے دیگر جج صاحبان کو بھی دعوت تو دی گئی تھی مگر فائز عیسیٰ کے علاوہ کسی اور جج نے اس میں شرکت نہیں کی – مختلف اخبارات میں اور ٹویٹر پر لکھا جارہا ہے کہ قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب جاری ہے،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ وزیراعظم شہباز شریف کیساتھ نشست پر براجمان ہیں۔
آئینِ پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریبات میں سپریم کورٹ کے معزز جج،مستقبل کے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی کی شمولیت سے انکی آئین پاکستان سے وفاداری/محبت کی جھلک نظر آتی ہے، اس تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام معزز ججوں کو شریک ہونا چاہئیے تھا جنھوں نے آئین پر حلف اٹھایا ہے۔ pic.twitter.com/sjhBRwys1M
— Matiullah Jan (@Matiullahjan919) April 10, 2023
آج سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب رکھی گئی تھی ، جس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ ہاﺅس پہنچ کر شرکت کی اپنی تقریب میں انگوں نے اس بات پر حیرانگی کی بھی اظہار کیا کہ سیاستدانوں نے ان سے کہا تھا کہ صرف آئین پر بات ہوگی مگر انھوں نے اپنے وعدے کا پاس نہیں کیا ۔