جو کل تک یہ کہتے رہے عمران خان کو سیاست نہیں آتی آج وہ عمران خان کی ہر بات کاپی کررہے ہیں -ٹکٹوں کی تقسیم کا سلسلہ کپتان کے لیے سب سے مشکل کام ہوتا تھا مگر اب اس کو بھی خان بڑے منظم طریقے سے سرانجام دے رہا ہے -اس بار کپتان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ امیدواروں کے انٹرویو لے گا اور ان کی پارٹی سے وفاداری کے ساتھ ساتھ پارٹی کے لیے دی جانے والی قربانیوں کو بھی مد نظر رکھے گا کیونکہ اب کپتان نے مطلب پرست اور فصلی بٹیروں سے بھی پارٹی کو پاک کرنا ہے –
پنجاب اسمبلی انتخابات، عمران خان کا آج سے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے انٹرویوز شروع کرنے کا فیصلہ@ImranKhanPTI #ActiveInsafians pic.twitter.com/s7cJxjtv8P
— Fauzia Siddiqui PS125 Symbol (P) (@fozisidd) April 6, 2023
اسی لیےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پنجاب میں انتخابی ٹکٹوں کی تقسیم سے قبل امیدواروں کے حوالے سے ایک اور اہم فیصلہ کیا ہے ۔ فیصلے کے مطابق پنجاب میں انتخابات لڑنے والے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کرنے سے پہلے مکمل انٹرویو کیا جائے گا۔ پہلے روز پی پی 1 سے لیکر پی پی 50 تک صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کو انٹرویوز کے لئے بلایا گیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان خود پنجاب کے صوبائی حلقوں کے امیدواروں سے انٹرویو کریں گے، پی پی ایک سے 50 تک میں راولپنڈی، اٹک، بھکر، چکوال جہلم، خوشاب اوردیگر اضلاع کے امیدوارانٹرویو دیں گے۔
10 روز میں ٹکٹوں کی تقسیم مکمل کرلیں گے،
چیئرمین عمران خان کا اعلان pic.twitter.com/VbF97cdZuj
— Raja Babar Hussain (@RajaBabar_PTI) April 5, 2023
تمام اضلاع کے انٹرویوز کا سلسلہ مکمل ہوتے ہی ٹکٹوں کا حتمی اعلان بھی کردیا جائے گا، عمران خان براہ راست امیدوار کی اہلیت کا خود جائزہ لیں گے، پارٹی اورکارکنوں کا فیڈ بیک بھی لیا جائے گا، پارٹی تمام حلقوں بارے شارٹ لسٹڈ امیدواروں سے قیادت کو پہلے ہی آگاہ کرچکی ہے۔ البتہ جو ایم پی ایز کپتان کے ساتھ ڈٹے رہے وہ باصانی دوبارہ بلے کے نشان پر ہی الیکشن لڑیں گے سوائے ان چند لوگوں گے جو تھالی کے بینگن کی طرح کبھی تحریک انصاف کی حمایت کا یقین دلاتے اور کبھی چھپ کر نون لیگ کی سپورٹ کی بات کرتے رہے –