تھانہ آبپارہ ایس ایچ او اشفاق وڑائچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کے سامنے شیخ رشید کی شکایت لگا دی ۔نجی ٹی وی چکی خبر کے مطابق تھانہ آبپارہ کے ایس ایچ او نے شیخ رشید کی موجودگی میں جذباتی گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ میں روزے اور وضو میں ہوں حلفاً کہتا ہوں منشیات فروش نہیں ،شیخ صاحب بار بار میڈیا پر آکر کہتے ہیں، میں منشیات فروش ہوں ،شیخ صاحب کے الفاظ سے میری ہتک عزت ہوئی، بچے مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا آپ رشوت لیتے ہیں ، پاپا آپ منشیات بیچتے ہیں؟۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایس ایچ او تھانہ آبپارہ اشفاق وڑائچ نے شیخ رشید کی شکایت کر دی ۔https://t.co/ETHZTC3ol3#DailyJang pic.twitter.com/aeV084HJUV
— Auto News Pakistan (@KhyberUrdu) April 6, 2023
شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں بھی روزے سے ہوں ، میرا سامان، ٹیلی فون انہوں نے نہیں دی -جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاکہ آئی جی ہو سپاہی یا کوئی بھی، ہمارے لئے قابل احترام ہے،اگر کسی نے کام ٹھیک نہ بھی کیا ہو تو بھی میں اہلکار کو عزت سے بلاتا ہوں۔عدالت نے ایس ایچ او سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ تحریری لکھ کر دیں جو بھی ہوا قانون خود دیکھ لے گا،ایس ایچ او نے کہاکہ میں تحریر بھی لکھ کردوں گا اور اس کے ساتھ ساتھ ویڈیو بھی دوں گا۔
ایس ایچ او اشفاق وڑائچ آئی او عاشق حسین تھانہ آبپارہ نےمیرے گھر میں ڈکیتی کی،میری گھڑیاں میرا اسلحہ میرے پیسے اور 3موبائل فون اپنے ہمراہ لے گئے دونوں افسروں کو خصوصی طور پےمیرے خلاف جھوٹےمقدمات کے لیےآ بپارہ تھانے رانا ثنا اللہ نے لگایا،شیخ رشید #BOLNews #SheikhRasheed pic.twitter.com/54UzFuguXi
— BOL Network (@BOLNETWORK) February 18, 2023
وکیل شیخ رشید نے کہاکہ ان سے یہ بھی پوچھ لیں کیا کوئی جونیئر اس طرح ایس ایچ او بن سکتا ہے،عدالت نے کہاکہ اگر آپ کے پاس کچھ معلومات ہیں تو آپ الگ سے درخواست دے سکتے ہیں۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہاشیخ صاحب !آئندہ ایسی بات نہیں کریں گے ، شیخ رشید نے عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہاکہ میں آئندہ ایسی بات نہیں کروں گا۔ایس ایچ او نے عدالت میں کہا کہ اور جو پہلے کی، اس پر معذرت کریں گے؟شیخ رشید نے عدالت کے سامنے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ پہلے جو ہو گیا وہ ہو گیا۔