جب سے حکومت نے سپریم کورٹ کے خلاف محاذ بنایا ہے تحریک انصاف کو اس کا براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہے -اور سال بھر سے بیک فٹ پر رہنے والی تحریک انصاف نے فرنٹ فٹ پر کھیلنا پر کھیلنا شروع کردیا ہےاور جارحانہ انداز میں نظر اآے والی حکومت اب بیک فٹ پر چلی گئی ہے – اسی لیے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل سے وفاقی کابینہ کے انکار پر تحریک انصاف نے قانونی ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے،پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے وفاقی سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے 4 اپریل کے اجلاس کے شرکاء، ایجنڈے اور کارروائی کے علاوہ کئے گئے فیصلوں کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔
تحریک انصاف کا وفاقی وزراء کے خلاف الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہhttps://t.co/B0QuHbsBBv
— ModXpress (@ModXpresss) April 5, 2023
وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کر دیا تھا۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے الیکشن کمیشن کے 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کے فیصلے کو مسترد کرنے کے فیصلے کو پارلیمنٹ کی قرارداد سے متصادم قرار دیا تھا۔وفاقی وزرا ءنے اجلاس میں فیصلہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اقلیتی فیصلہ ہے لہٰذا کابینہ اسے مسترد کرتی ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔ اگر سپریم کورٹ میں وزیراعظم کے کلاف ریفرنس چلا جاتا ہے تو اس کے سنگین نتائج شہباز شریف کو بھگتنا پڑجائیں گے -پہلے ہی ان کی کارکردگی سے مریم نواز اور نواز شریف دونوں ناخوش ہیں –