ایک جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کررہے ہیں اور دوسری جانب ان کی پھوپھو فریال تالپور نے 200 سے زائید افراد کے نام فائنل کرلیے ہیں جو پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ایم پی اے کے امیدوار ہوںگے –
پیپلز پارٹی نے پنجاب کے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ https://t.co/hZbnfg4S60#DailyJang pic.twitter.com/ObOAPGMUvU
— Daily Jang (@jang_akhbar) April 5, 2023
اس پر بہت سے صحافیوں کا خیال ہے کہ پیپلز پارٹی دراصل ن لیگ کے ساتھ خطرناک چال چل رہی ہے -اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے بعد پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما فریال تالپور نے وسطی پنجاب کے ساتوں ڈویژن کا زوم اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں شرکت کے حوالے سے لاہور اربن و رورل، ساہیوال، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کو ہدایات جاری کی گئی ہیں۔