حکومتی اتحاد کو لگتا ہےکہ ان کا الیکشن کیمپین کرنا مشکل ہوگا کیونکہ تحریک انصاف کے نوجوان ان پر مختلف طریقوں سے حملہ آور ہو سکتے ہیں -اس معاملے کو چیف جسٹس نے بھی عدالت میں ڈسکس کیا جس کے بعد تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو دورانِ انتخابات پُرامن رہنے کی تحریری یقین دہانی کروا دی۔
پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے دوران سیاسی درجہ حرارت کم کرنے کی عدالت عظمی کو یقین دہانی کروائی ہے -تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ ان کی جماعت کے خلاف حکومتی جبر جاری ہے ان پر مظام کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں ،اس کے باوجود جمہوریت کی بقا کیلئے عدالت کو یقین دہانی کروا رہے ہیں۔
تحریک انصاف نے تحریری یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرادی
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کی فل کورٹ بنچ کی استدعا مسترد کردی
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#عدلیہ_کیلئے_بول pic.twitter.com/Q6FwgmZdSc
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 31, 2023
تحریک انصاف نے تحریری یقین دہانی سپریم کورٹ میں جمع کرادی#ARYNews pic.twitter.com/smqzYFTGCL
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) March 31, 2023
تحریک انصاف کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف امن کو ہاتھ سے نہیں جانے دے گی، تمام سیاسی جماعتیں بھی انتخابی مہم اور انتخابات کے دوران پرامن رہیں۔ پی ٹی آئی کا موقف تھا کہ انتخابات کے دوران کوئی کرپٹ پریکٹس نہ ہو تو پی ٹی آئی کے کارکنان حالت امن میں رہیں گے۔