پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے رہنے والے پرویز الہی نے نواز شریف کو پھر چیلنج کردیا ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب بھی پاکستان آئیں گے، سیدھے جیل جائیں گے۔انہیں یقین ہے کہ حکومت کے جلد بازی میں بنائے بل کو سپریم کورٹ مسترد کردے گی اور جس ریلیف کی تلاش میں اور انتظار میں نواز شریف ہیں وہ انہیں کبھی نہیں ملے گا –
ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ پرویز الٰہی نے دبنگ اعلان کردیاhttps://t.co/LgVVLnACsX pic.twitter.com/d0UvK5tkxx
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 30, 2023
سابق وزیراعلی پنجاب پرویز الہی کا کہنا ہے کہ بدنیتی پر مبنی قانون سازی کی کوئی آئینی حیثیت نہیں چاہے پارلیمنٹ کرے ۔ دنیا میں اب تک الیکشن کے سوا سیاسی بحران کے خاتمے کا کوئی حل نہیں۔