تیسرے ٹی ٹونٹی میں شاداب خان نے جب دوسری وکٹ لی تو ان کی وکٹوں کی تعداد 100 ہوگئی اس میچ میں انھوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا -اس سے قبل پاکستان کی جانب سے شارٹ فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا یہ اعزاز شاہد آفریدی کے پاس تھا جنھوں نے ٹی ٹونٹی میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں -قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
شاداب خان کا شاہد آفریدی کے ریکارڈ پر قبضہ
مزید تفصیلات: https://t.co/Iykyf5ytiL#arynewsurdu pic.twitter.com/1W1awHYpkk
— ARY News Urdu (@arynewsud) November 14, 2022
ایک ٹویٹ میں شاہد آفریدی نے کہا ’مبارک شاداب خان آپ نے میرا ریکارڈ توڑ دیا۔ آپ پاکستان کے لیے زبردست پرفارمر رہے ہیں اور میں آپ کی مزید کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔انہوں نے پاکستانی ٹیموں میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں کے بارے میں کہا کہ گزشتہ شب صائم ایوب اور احسان اللہ کا ٹیلنٹ دیکھ کر خوشی ہوئی۔ ہمیں اپنے نوجوان کھلاڑیوں کی پشت پناہی جاری رکھنی چاہیئے۔