سعودی عرب اور ایران کےدرمیان تعلقات میں دھیرے دھیرے بہتری آتی جارہی ہے دونوں ملکوں کے درمیان جمی برف دہائیوں کے بعد پگھلنا شروع ہوگئی ہے – اب اس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں ممالک کےوزرائےخارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں رمضان المبارک کے دوران ملاقات کرنے پر اتفاق کیا گیا .
آج سے صرف پانچ سال پہلے اگر کسی کو بتایا جاتا کہ ایک ایسا رمضان آئے گا جس میں ایران اور سعودیہ عرب سفارتی تعلقات بڑھا کر سرمایہ کاری کے لیے کوششیں کر رہے ہوں گے، تل ابیب اور پیرس داخلی انتشار کی آگ میں سلگ رہے ہوں گے، مغربی کنارہ مسلح حملوں کی زد میں ہو گا1/2 pic.twitter.com/sGvWIzpTpz
— Zain Abbas (@Sayyedabbas110) March 26, 2023
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر الہیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطے میں دونوں نے ایک دوسرے کو رمضان المبارک کی مبارکباد بھی دی اور رمضان المبارک کے دوران ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
ایران سعودی عرب تعلقات بحالی سے پاکستان کو کیا فائدہ ہوگا؟
مکمل پروگرام دیکھئے: https://t.co/sE1iRZGgoy@SaleemKhanSafi pic.twitter.com/BVsPiSu6wZ
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) March 26, 2023
اس سلسلے میں چین نے اہم کردار ادا کیا ہے – چین کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کو موثر انداز سےآگے بڑھانے پر بھی اتفاق کیا اور اس تناظر میں سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئے سعودی عرب اور ایران میں سفارت خانوں کی بحالی سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی ہے۔ اسلامی ممالک کے تعلقات میں بہتری آنا پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی خوشی کی خبر ہے –