پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین جن کا کرکٹ سے دور دور کا لینا دینا ان کا سینئر کھلاڑیوں کو ریسٹ کرانے کا پلان پہلے ہی میچ میں دم توڑ گیا جب پاکستان کرکٹ ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا پائی -پی ایس ایل میں کمال دکھانے والے 10 دس رنز بھی نہ بنا سکے -اور پاکستان پہلی بار افغانستان سے ٹی ٹونٹی میچ ہار گیا –
افغانستان کے خلاف انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں پہلی بار پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست پرشائقین کو بابر اعظم اور محمد رضوان کی یاد ستانے لگی کیونکہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔پاکستان کے 7 کھلاڑی ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے

 

 

سیریز میں بابر اعظم ، محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا تھا۔ پی ایس ایل میں جھنڈے گاڑنے والے نوجوان کھلاڑیوں کے افغانستان کی ٹیم کے خلاف پاؤں اکھڑ گئے اور ساری ٹیم ساری صرف 92 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پی ایس ایل میں نام کمانے والے صائم ایوب اور محمد حارث نے بھی شائقین کو مایوس کیا، عبداللہ شفیق اوراعظم خان تو خیر سے کھاتہ ہی نہ کھول سکے اور صفر پر پویلین لوٹ گئے ۔شائقین نے ٹوئٹر سمیت دیگر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر اس چیز کا اظہار کیا کہ بابر اعظم اور رضوان کے بغیر ٹیم نامکمل ہے۔ ادھر میچز کے بعد پریس کانفرنس میں ٹیم کے کپتان شاداب خان نے اس بات کا اعتراف کیا کہ نئے کھلاڑی میدان میں اترتے ہی نروس ہو گئے تھے۔امید ہے کہ ورلڈ کپ ٹیم کی سیلکشن کرتے وقت نجم سیٹھی اس طرح کے تجربات سے باز رہیں گے –