مظفر گڑھ میں مفت آٹے کے پوائنٹ پر بھگدڑ کے نتیجے میں 60 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔یہ اخبارات کی خبروں کے مطابق آٹے کے حصول کے لیے ہونے والی 7ویں ہلاکت ہے -حکومت کے لیے یہ نیکی کا کام آہستہ آہستہ رسوائی کا سبب بننے لگا ہے کیونکہ غربت کے ہاتھوں لوگ بھوک سے مرنے لگے ہیں اور کم جگہوں پر زیازہ تعداد میں پہنچ جانے کے سبب یہ حادثات ہورہے ہیں
مظفرگڑھ: مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق https://t.co/bn7opzfdjK pic.twitter.com/eVTxjNX9fa
— Dunya News (@DunyaNews) March 25, 2023
مظفرگڑھ میں مفت آٹا پوائنٹ پر بھگدڑ مچنے سے بزرگ خاتون جاں بحق#BOLNews #MuzaffarGarh pic.twitter.com/F6IeaeuXWA
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 25, 2023
متاثرہ خاتون مفت آٹے کیلئے مخصوص پوائنٹ پر آئی تھی کہ بھگدڑ مچ گئی، خاتون زیادہ عمر کے سبب اپنا توازن کھو بیٹھی اور گر کر زخمی ہو گئی، بعدازاں خاتون چل بسی۔اس سے قبل آج بھکر میں 66 سالہ شخص کی مفت آٹا لینے کے دوران جان چلی گئی۔ واضح رہے کہ مفت آٹا پوائنٹس پر بھگدڑ مچنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔