لاہور پولیس نے زمان پارک میں کیٹرنگ سروس دینے والے 10 افراد کو بھی گرفتار کرکے مختلف جیلوں میں بھجوا دیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کی خبر کے بعد زمان پارک میں کارکنوں کی خدمات لی جارہی ہیں، ان کارکنوں کیلئے کھانا ،کرسیاں اور دیگر کیٹرنگ سروس یہ دس افراد فراہم کر رہے تھے۔
پولیس کی ہی ٹی آئی کے خلاف کاروائیاں جاری
پولیس نے زمان پارک میں کیٹرنگ والوں کو اپنے سامان واپس لینے کی ہدایت کر دی متعدد کیٹرنگ والوں کو گرفتار بھی کر لیا۔
گرفتاریوں کے بعد کیٹرنگ کا سامان مہیا کرنے والوں نے زمان پارک سے اپنا سامان اتارنا شروع کر دیا۔۔۔پی ٹی آئی pic.twitter.com/UBZEMAP6wU— Imran Bhatti (@ReporterBhatti) March 20, 2023
لاہور پولیس کی ہی ٹی آئی کے خلاف کارروائیاں جاری
پولیس نے زمان پارک میں کیٹرنگ والوں کو اپنا سامان واپس لینے کی ہدایت کر دی۔ذرائع کے
مطابق
پولیس نے متعدد کیٹرنگ والوں کو گرفتار بھی کر لیا۔ pic.twitter.com/Mztg0DbHfq— Afzaal Abbasi (@imafzaal5) March 20, 2023
روزنامہ پاکستان کی خبر کے مطابق مبینہ طور پر ان تمام کیٹرنگ والوں کا تعلق ن لیگ سے ہے ، ان کا کہنا تھا کہ پولیس زیادتی کر رہی ہے، ہم نے کھانا فروخت کیا، کیٹرنگ کا بھی کرایہ وصول کیا ہے، ہم اپنا کاروبار کر رہے ہیں، تمام کیٹرنگ والے پیسے لیکر اپنی سروسز مہیا کر رہے تھے، پی ٹی آئی سے ان کا کوئی سیاسی یا نظریاتی تعلق نہیں ہے ہم سے جو بھی کیٹرنگ کا سامان لیتا ہے وہ یہ تھوڑی بتاتا ہے کہ وہ اس سامان کو کہاں استعمال کرے گا ۔