اے وی سی سی نے نارتھ ناظم آباد سے تین اغواہ شدہ نوجوانوں کو بازیاب کرا لیا

کراچی: سندھ پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے نارتھ ناظم آباد سے تین مغوی نوجوانوں کو بازیاب کرالیا۔

تفصیلات کے مطابق اغواہ کار نوجوانوں کی تاوان کی رقم 50 لاکھ روپے مانگ رہے تھے۔

دو برطرف ڈی ایس پی اور تین دیگر اغوا کار بھی گرفتار ہوے۔

اے وی سی سی حکام کے مطابق 22 مارچ کو قائد آباد سے اغوا ہونے والے نوجوانوں کو تھانے کی پہلی منزل پر رکھا گیا تھا۔

مغوی نوجوانوں کو سستی اسکارپیو خریدنے کا جھانسہ دے کر نارتھ ناظم آباد آنے کا کہا گیا تھا۔

ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد معید احمد کو تین نوجوانوں عصمت، سلیم اور شعیب کے اغوا کا علم تھا۔ اغوا کرنے والے گروہ میں برطرف پولیس اہلکار بھی شامل تھے۔

مغوی نوجوان کے اہل خانہ نے چار لاکھ تاوان ادا کیا لیکن اے وی سی سی نے چھاپے میں یہ رقم بھی برآمد کر لی۔

اس سے قبل سندھ پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ سے اغوا ہونے والے آٹھ سالہ بچے کو بازیاب کرایا۔

سندھ پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے پہلوان گوٹھ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو بازیاب کرایا، جسے 13 ستمبر کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4-A سے اغوا کیا گیا تھا۔

اے وی سی سی نے تین اغوا کاروں کو بھی گرفتار کیا، جو بچے کے والدین سے تاوان کا مطالبہ کر رہے تھے۔