پاکستان نے افغانستان کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق 9 بجے شروع ہوگا – ٹیم کی قیادت شاداب خان کر رہے ہیں
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز آج سے شارجہ میں ہورہا ہے۔میچ رات 9بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔تفصیل جانتے ہیں ہمارے نمائندے ذیشان قیوم سے۔۔@XeeshanQayyum pic.twitter.com/h4U19iGHip
— PTV Sports (@PTVSp0rts) March 24, 2023
پاکستانی ٹیم کی جانب سے صائم ایوب، طیب طاہر ،زمان خان اور احسان اللہ ڈیبیو کریں گے۔ ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، محمد حارث، عبداللہ شفیق، اعظم خان، عماد وسیم اور نسیم شاہ شامل ہیں ۔پاکستان اور افغانستان کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز شارجہ میں کھیلی جا رہی ہے ۔میچ کے دوران لوگوں کی ایک کثیر تعداد متوقع ہے –