معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ ان کی نازیبا اور شرمناک ویڈیوز وائرل کرنے والی اپنی سابقہ قریبی دوست اور ٹک ٹاکر صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد ہونے کی بددعا دی ہے۔ ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام میں لکھاکہ یااللہ پاک میں بہت کمزور ہوں میری مدد فرما، یااللہ پاک اس رمضان کے صدقے صندل خٹک اور عائشہ ناز کو برباد کر –
حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر صندل اور عائشہ کو بددعائیں https://t.co/MDQFJaICVs pic.twitter.com/mXDLSymeRU
— Dunya News (@DunyaNews) March 24, 2023
ویڈیو بیان میں حریم شاہ نے مداحوں کو رمضان کی مبارکباد بھی پیش کی -ویڈیو بیان میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں ایک مشکل، کٹھن اور دشوار حالات کا سامنا بہادری سے کررہی ہوں لیکن اس سب کے باوجود میری اپنے چاہنے والوں سے دعاؤں کی درخواست ہے، مشکلات سب پر آتی ہیں لیکن بہادر وہ ہے جو ان مشکلات کا بہادری سے مقابلہ کرے ۔
حریم شاہ کی رمضان کے آغاز پر صندل اور عائشہ کو بددعائیں https://t.co/w01wpHO7aE
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) March 24, 2023
ویڈیو پیغام کے ساتھ حریم شاہ نے پیغام میں لکھاکہ یااللہ تو سب جانتا ہے تجھ سے کچھ چھپا نہیں میرے اللہ تو مجھے انصاف دلادے‘۔واضح رہے کہ کچھ روزقبل سوشل میڈیا پر حریم شاہ کی کچھ غیر اخلاقی ویڈیوز منظر عام پر آئی تھیں، وائرل ویڈیو پر حریم شاہ نے الزام لگایا تھا کہ ان کی لیک ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز قریبی دوست صندل خٹک اور عائشہ ناز نے موبائل چوری کرکے لیک کیں۔اس سے قبل حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میری ڈوستوں نے میرے موبائل میں یہ ویڈیوز دیکھی تھیں مگر مجھے یقین نہیں تھاکہ وہ کبھی ان ویڈیوز کو لیک کردیں گی –