پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستانی قوم سے خطاب کیا اور ایک بہت خوفناک سازش کا بتایا -عمران خان کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ آج یا کل زمان پارک میں آپریشن کیا جائے گا۔ سازش کی تفصیل بیان کرتے ہوئے انھوں نے الزام عائید کیا کہ میرے خلاف آپریشن کے دوران پانچ پولیس اہلکاروں کو مار کر مجھے مرتضی بھٹو کی طرح قتل کرنے کا منصوبہ ہے۔
یہ لوگ سپیشل اسکواڈ کے ذریعے زمان پارک میں ماڈل ٹاؤن طرز کا آپریشن پلان کررہے ہیں۔
عمران خان pic.twitter.com/nbkGPSw92h
— Ch.Shahzad Gill (@ShahzadGill202) March 22, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت خوف کا شکار ہے اور ہمیں ہر صورت راستے سے ہٹانے چاہتے ہیں ، حکومت اس مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتی ہے , انھوں نے حکومت کو کبردار کیا کہ اس ساری صورتحا ل پر ہیومن رائٹس کمیشن اور عالمی اداروں کو خط لکھیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں ملک میں انتخابات کا اعلان ہوچکا ہے اور یہ لوگ مجھے مقدمات میں الجھانا چاہتے ہیں تاکہ میں الیکشن مہم نہ چلا سکوں، ہمارے کارکنوں کے خلاف تاریخ کا بدترین کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔
🚨 *** بریکنگ نیوز ***
عمران خان نے فاشسٹ حکومت کے ایک اور منصوبے سے پردہ ہٹا دیا۔ اپنے پلانٹڈ لوگوں سے ذمان پارک کے باہر فائرنگ کروا کر مرتضٰی بھٹو سٹائل آپریشن کیا جا سکتا ہے۔
ذمان پارک کے باہر ہر کوئی خاص الرٹ رہے اور اپنے موبائل سے ہر لمحے اور مشکوک حرکت کی ویڈیوز بناتا… pic.twitter.com/38gTauJvrl
— Usman Farhat (@UsmanFarhatPK) March 22, 2023
انہوں نے کہا کہ تمام تر مظالم کے باجود عوامی سپورٹ دن بدن بڑھ رہی ہے کیونکہ اب حالات بدل چکے ہیں ،آج قوم ماضی کی نسبت زیادہ سمجھ دار ہے۔