چند روز قبل پی سی بی کے چیر مین نجم سیٹھی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا تھا -اس دورے کی کپتانی شاداب خان کریں گے اب افغانستان نے بھی اپنی ہوم سیریز کے لیے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے لیےٹیم کا اعلان کردیا ہے،مایہ ناز آل راؤنڈر راشد خان افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان ہوں گے۔
افغانستان نے پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا: افغانستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، افغان ٹیم کی قیادت اسپنر راشد خان کریں گے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز… pic.twitter.com/Bptmn6hDV3
— Geo Tez (@GeoTez_24) March 21, 2023
اےسی بی کے مطابق دیگرکھلاڑیوں میں رحمان اللہ گرباز، ابراہیم گرباز، عثمان غنی، صدیق اللہ اٹل، نجیب زردان، محمد نبی، کریم جنت، افسر زئی،عظمت اللہ عمر زئی، گلبدین نائب، شرافت دین اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، فرید ملک اور نوین الحق شامل ہیں۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی میچ 24 مارچ دوسرا 26 مارچ اور تیسرا 27 مارچ کو شارجہ میں کھیلا جائے گا –