پاکستان علما ءکونسل نے ملک کی سیاسی و مذہبی قیادت سے مذاکرات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف ، چیف جسٹس عمر عطا بندیال اور چیف آف آرمی سٹاف عاصم منیرملک کے موجودہ سیاسی، معاشی، معاشرتی حالات کے پیش نظر تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر بٹھائیں۔ سیاسی و مذہبی قائدین ملک کے سلامتی کے اداروں، افواج پاکستان اور بالخصوص سپہ سالار عاصم منیر قوم کے حوالے سے ہر قسم کے منفی رویوں کی حوصلہ شکنی کریں۔ طاہر اشرفی نے پاکستان تحریک انصاف سے بھی درخواست کی ملک کے وسیع تر مفاد کے لیے احتجاج کو چھوڑ کر مزاکرات کی طرف آئیں –
— TahirMahmoodAshrafi حافظ محمد طاهراشرفى (@TahirAshrafi) March 20, 2023
ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان علما ءکونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے خصوسی اجلاس سے خطاب میں کیا۔ پاکستان علماء کونسل کے اجلاس میں مولانا ضیا اللہ شاہ بخاری، مولانا محمد خان لغاری، علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا رفیق جامی، مولانااسعد زکریا قاسمی، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی، علامہ طاہر الحسن، مولانا محمد اشفاق پتافی، مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا عزیز اکبر قاسمی، مولانا ذوالفقار،مولانا انوار الحق مجاہد، قاری عبد الحکیم اطہر، مفتی عمر فاروق، مولانا ابو بکر حمید صابری، مولانا نعما ن حاشر، مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا اسد اللہ فاروق، علامہ زبیر عابد، مولانا محمد اسلم صدیقی، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولانا زبیر کھٹانہ، مولانا حسان احمد حسینی،مولانا احمد مکی، مولانا نائب خان ودیگر نے شرکت کی۔