حکومت کے وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے گزشتہ روز سستا پٹرول سکیم لانے کا اعلان کیا تھا ،سکیم کے تحت موٹر سائیکل والوں کو پٹرول پر100 روپے سبسڈی دی جائے گی – ،وزیر مملکت برائے پٹرولیم نے سکیم چھ ہفتے میں نافذ العمل کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ آج غریب عوام کیلئے پٹرول سکیم کے اعلان پر آئی ایم ایف نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔آئی ایم ایف کے اس ردعمل سے حکومت کے لیے بڑی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں -کیونکہ آئی ایم ایف میں جانا حکومت کی مجبوری ہے مگر عوام کو ریلیف نہ دینا بھی ان کی الیکشن میں مشکلات میں اضافہ کرے گا –
حکومت نے پٹرول پر سبسڈی بارے کوئی مشاورت نہیں کی:آئی ایم ایف #IMF #Pakistan #Business https://t.co/bkXHvrvUks pic.twitter.com/bcztpodlSC
— Dunya News (@DunyaNews) March 21, 2023
آئی ایم ایف نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہاہے کہ پاکستان نے کم آمدنی والوں کو ایندھن پر سبسڈی دینے پر کوئی مشاور ت نہیں کی ،بڑی گاڑی والوں کیلئے ایندھن کی قیمتیں بڑھانے پر بھی کوئی بات نہیں کی گئی -سکیم کے آپریشن ، لاگت ، ہدف اور استحصال پر تفصیلات حاصل کر رہے ہیں، پاکستان نے پالیسی وعدوں کو پورا کرنے کیلئے خاصی پیشرفت کی ہے ،فنڈ کے حصول کیلئے پالیسی وعدوں پر عمل درآمد ضروری ہے ، سستا پٹرول سکیم میں فراد روکنے ، خسارہ کم کرنے سے متعلق معاملات پر پاکستانی حکومت سے بات کی جائے گی۔