راجہ ریاض جو پیپلز پارٹی چھوڑ کر تحریک انصاف میں آئے تھے اور پھر فیصل آباد سے ایک لاکھ ووٹ لے کر ایم این اے بنے تھے -اور پھر پی ٹی آئی سے منحرف ہوکر حکومت سے جاملے تھے اب انھوں نے شاہ محمود قریشی کو ایک حیران کن مشورہ دے دیا –
راجا ریاض نے پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو عہدے سے فارغ کر دیں ۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجا ریاض نے کہا کہ شاہ محمود قریشی فوری طور پر پی ٹی آئی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلائیں اور عمران خان کو پارٹی کی چیئرمین شپ کے عہدے سے فارغ کریں۔امید ہے کہ راجہ ریاض کو شاہ محمود قریشی بہترین جواب دے دیں گے –
https://twitter.com/mhmdly16878061/status/1638055230162993153
شاہ محمود سی ای سی کا اجلاس بلائیں، عمران خان کو عہدے سے فارغ کیا جائے
تفصیل پڑھیں:https://t.co/GNm85rEKHJ
— HUM News (@humnewspakistan) March 20, 2023
راجہ ریاض جو آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں تو شائید 5000 ووٹ بھی نہ لے سکیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک دہشت گرد تنظیم کے چیئرمین بن چکے ہیں۔ شاہ محمود قریشی کو چاہیے کہ وہ پی ٹی آئی کو اس دہشت گرد تنظیم سے الگ کریں۔انہوں نے کہا کہ میں اب بھی تحریک انصاف کا حصہ ہوں۔ جس مقصد کے لیے پاکستان تحریک انصاف بنائی گئی تھی، وہ مقصد اب فوت ہو چکا ہے۔
راجا ریاض نے کہا کہ زمان پارک سے دہشت گردی ہو رہی ہے۔ پولیس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کوئی حکمران جتھے لے کر عدالتوں میں گیا ہو۔ عمران خان کے دور میں جو اربوں روپے کی کرپشن ہوئی، اس پر کارروائی کی جانی چاہیے۔مگر شائید ان کی یادداشت بہت کمزور ہے کیونکہ بہت سے پارٹیاں ماضی میں سپریم کورٹ اور دوسری عدالتوں پر حملہ آور ہوتی رہی ہیں –