حکومت کا افغان مہاجرین کی نقل و حرکت محدود کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک بھر میں افغان مہاجرین کی نقل و حرکت کو محدود کرنے کے لیے ایک پالیسی وضع کی ہے۔
پالیسی کے مطابق افغان مہاجرین کی آزادانہ نقل و حرکت اس وقت تک محدود رہے گی جب تک وہ اپنے متعلقہ تھانوں کو اپنی منزلوں اور پتے کے بارے میں آگاہ نہیں کر دیتے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ایک صوبے سے دوسرے یا کسی دوسرے شہر میں شفٹ ہونے کے لیے متعلقہ حکام کو لازمی مطلع کرنے کی پالیسی اپنائی ہے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ تمام افغان شہریوں کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ بارڈر مینجمنٹ سسٹم کو بھی بہتر بنایا جائے گا۔
غیر ملکی شہری ویزا اور رہائشی اجازت نامے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے اپنے ممالک کو واپس جانے کے پابند ہوں گے۔