عدالت کا بڑا فیصلہ ؛عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس سے 18 مارچ کو گرفتار کیے جانے والے 125 افراد کی فوری رہائی کے احکامات جاری کردیے -پولیس نے ان افراد کو دہشت گردی کے کیس میں پکڑا تھا -لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اور نظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کا زمان پارک پولیس ایکشن کےخلاف احتجاج کرنےوالےکارکنان کو رہاکرنےکاحکم.اللہ اس ملک پر رحم کرےہم سیاسی مستی میں ہرچیز کو تباہ کر رہے ہیں,جو نئی حکومت آتی ہے وہ پچھلوں پرچڑھ دوڑتی ہےجب سے ہوش سنبھالا ہےملک میں یہی کچھ دیکھتے آرہے ہیں.جج چودھری عبدالعزیز
— Sadam afridi (@S_dil2) March 20, 2023
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی نظر بندی کیخلاف درخواست دائر کی گئی تھی،کیس کی سماعت جسٹس چودھری عبدالعزیز نے کی ،عدالت نے تحریک انصاف کے کارکنان کی نظر بندی غیرقانونی قرار دیدی اورنظر بند125 کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا۔