وفاقی حکومت ،فوج اور سپریم کورٹ نے رمضان المبارک کے دوران سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔تمام دفاتر ڈیڑھ بجے تک سرکاری امور نبٹائیں گے –
وفاق نے رمضان المبارک میں دفتری اوقات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا pic.twitter.com/N0NIZupcA7
— Zara Khan (@ZaraKha71146930) March 20, 2023
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیر سے جمعرات تک وفاقی سرکاری دفاتر صبحِ 7:30 سے 1:30 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ جمعہ کو ساڑھے سات بجے دوپہر 12 بجے تک آفس کھلے رہیں گے۔ سپریم کورٹ نے بھی رمضان المبارک کے لیے عدالتی اوقات کار جاری کردیئے ہیں جس کا نوٹی فکیشن سامنے آگیا ہے۔
وفاقی سرکاری ملازمین کے لئے رمضان المبارک کے دفتری اوقات جاری https://t.co/ScLfTHbGnw pic.twitter.com/N4tSCZ9bes
— Dunya News (@DunyaNews) April 8, 2021
رمضان المبارک میں سپریم کورٹ کے اوقات کار پیر سے ہفتہ صبح 8:30 سے 1:30 بجے تک ہوں گے، رمضان المبارک جمعہ کو سپریم کورٹ صبح8:30 سے 12 بجے تک کیسز پر سماعت کرے گی۔نوٹی فکیشن کے مطابق انتہائی اہم نوعیت کے کیسز پر درخواست آفیشل اوقات کار کے ختم ہونے سے ایک گھنٹے تک وصول کی جائے گی، ان ہدایات پر سپریم کورٹ کی لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ رجسٹریز میں بھی پابندی کی جائے گی۔ تمام سرکاری دفاتر صبح ساڑھے 7 بجے سے ڈیڑھ بجے تک کھلے رہیں گے –