غریب کی مشکلات کو دیکھتے ہوئےحکومت نے غریب کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے -غریب عوام کو رمضان میں آٹے کی فری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس پرلاہور میں عمل درآمد شروع کردیا گیا ہے -وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے غریب عوام کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امیر اور غریب کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے کا فرق ہوگا۔ غریب لوگوں کے لیے پیٹرول پر رعایت کے فیصلے پر 6 ہفتوں میں عمل کیا جائے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ گاڑیوں لے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔
ایک ہفتہ پہلے وزیراعظم پاکستان اور نوازشریف صاحب نے ہدایات جاری کی کہ جس طرح آپ نے گیس کے دو علیحدہ علیحدہ ٹیرف بنائے ہیں بالکل اسی طرح امیر آدمی اور غریب آدمی کے پٹرول کا خرچہ علیحدہ کردیں.وزیرمملکت ڈاکٹر مصدق ملک pic.twitter.com/8eQiXLw9p3
— PMLN (@pmln_org) March 20, 2023
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کے متعلق مصدق ملک کا کہناتھا کہ وہ شخص جس کے ہاتھ میں سلیکٹڈ زدہ دھاندلی کا کوئی کاغذ دیا گیا تھا کہ اس ملک کے غریب لوگوں کی حفاظت کرنا، وہ کہہ رہا ہے کہ ان سب کی ایسی کی تیسی۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم صاحب سے درخواست کی کہ یہاں تو دو ملک ہیں، امیر کا الگ اور غریب کا الگ، جس پر انہوں نے کہا کہ غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جا ؤ۔ ہماری پارٹی کے لیڈر نواز شریف صاحب نے بھی وزیراعظم کو کہا کہ اگر دو ملک ہیں تو غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہو جاو
غریب کو سستا اور امیر کو مہنگا پیٹرول ملے گا، مصدق ملک pic.twitter.com/XQuYJHopyq
— Geo News Urdu (@geonews_urdu) March 20, 2023
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے ٹیرف الگ کرکے غریب کا بل اور امیر کا بل علیحدہ کردیا۔ ہماری قیادت نے کہا کہ ایک غریب آدمی جو گیس استعمال کررہا ہے اس کا پاکستان علیحدہ کردو، آج کے بعد وہ ایک چوتھائی بل ادا کریں گے۔ امرا کی بھی ہم عزت کرتے ہیں لیکن اس بار وہ چار گنا زیادہ پیسے دیں گے، اور وہ پیسے جمع کرکے ہم ان غربا کو گیس دیں گے- وزیرمملکت مصدق ملک نے بتایا کہ وزیراعظم اور نواز شریف نے کہا کہ آپ غریب اور امیر کا پیٹرول بھی علیحدہ کریں ۔ وزیراعظم کے حکم کے مطابق ایک اسکیم پیش کی گئی، جس میں انہیں بتایا گیا کہ مستقبل میں غریب کا پیٹرول کا خرچ کم کردیا جائے گا۔ حکومت غریب کے پیٹرول کی قیمت کم کرے گی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ یہ باتیں صرف الیکشن کے لیے ہیں یا واقعئی ان پر عمل درآمد بھی ہوتا ہے –