سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر کارکنوں کو احتجاج کی کال دے دی۔ڈونلڈ ٹرمپ سے امریکی اسٹیبلشمنٹ خوش نہیں ہے اور ڈونلڈ ڑمپ کے جارحانہ رویے کی وجہ سے امریکہ کو کئی مرتبہ دنیا کے سامنے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا -ان پر غیر قانونی طریقے اپنا کر کاروبار بڑھانے کا الزام بھی ہے -اب ان کے اثاثوں کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے –
ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے سپورٹرز کو احتجاج کی کال دے دی منگل کے دن مجھے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔دونوں بھائ گرفتاری سے بہت ڈرتے ہیں۔ pic.twitter.com/Te7iAfnUjG
— میٹھا بول (@JuGno_Bloch) March 18, 2023
ڈونلڈ ٹرمپ نے عنقریب اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر دیا#ARYNewsUrdu https://t.co/rheTeEselB
— ARY News Urdu (@arynewsud) March 18, 2023
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مین ہٹن ڈسٹرکٹ اٹارنی کی جانب سے تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا جا سکتا ہے،اس سے قبل امریکی سپریم کورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی کو ٹرمپ کے ٹیکس گوشواروں تک رسائی دے دی تھی۔اس حوالے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ منگل کو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔سوشل میڈیا پر جاری بیان میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ احتجاج ہماری قوم کو پیچھے لے جائے گا۔