چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اسلام آباد پہنچ گئے۔کارکنان کی ایک بڑی تعداد بھی اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ جوڈیشل کمپلیکس پہنچنے کی کوشش کررہے ہیں پولیس ان کو روکنے کے لیے شیلنگ کررہی ہے –
عمران خان کا قافلہ جی 13 کراس کر گیا۔ کچھ دیر میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے گا #PakistanUnderFascismpic.twitter.com/0Vvp0sFjrK
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) March 18, 2023
عمران خان کارکنان کے حصار میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچ گئے۔ pic.twitter.com/QwNpZpNPFG
— PTI Azad Kashmir (@PTIAJK_Official) March 18, 2023
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد پہنچنے پر پولیس نے کارکنان کو پیچھے ہٹانے کی کوششیں شروع کر دیں، عمران خان کی عدالت پیشی کیلئے راستہ کلیئر کروایا جانے لگا۔ کارکنان کی بڑی تعداد عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلئے سرینگر ہائی وے پر موجود ہے۔وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا سوچنے پر ہی انہیں ضمانت مل جاتی ہے۔ تحریک انصاف سیاسی جماعت ہرگز نہیں، زمان پارک کی تلاشی پر مریم نواز کی بات درست ثابت ہو گئی۔ اس وقت عمران خان اپنے کارکنان کے ساتھ تمام رکاوٹیں عبور کرکے عدالت پہنچ گئے –