سعودی عرب میں چند روز قبل مقدس مقامات اور مساجد میں لوگوں کے سیلفیاں لینے پر پابندی عائید کی گئی تھی آج اس اسلامی مملکت نے ایک اور بڑا فیصلہ لیا ہے -سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ نشر کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔

 

 

سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ کا خطبہ سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر بھی پابندی عائید کردی -سعودی حکام کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے تاہم اس پر نشر ہونے والے مواد کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا۔

 

بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ ہونے والے مواد سے اسلام کی دعوت کو نقصان پہنچتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاؤڈ سپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔ مساجس میں بار بار عوام کی تصاویر لینے کے عمل سے عباد ت کرنے والے افراد کی عبادت میں خلل پیدا ہوتا تھا –