عمران خان کے جیالوں نے جس طرح خان کو گرفتاری سے روکنے کے لیے اپنے تن من دھن کی بازی لگائی تھی آج ان سب کارکنوں کے لیے بہت بڑی خوشخبری ہوگی کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی ۔
خاتون جج کو دھمکی کےکیس میں عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل۔۔۔۔ ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔#sunonewshd #ImranKhan pic.twitter.com/rHZSjo4FJC
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) March 16, 2023
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے کیس کی سماعت کی ،عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطلی میں توسیع کردی، عدالت نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ اس طرح لاہور ہائی کورٹ کے جج کی دانشمندانہ ججمنٹ سے پاکستان ایک بہت بڑے بحران سے باہر نکل آیا –