ڈی آئی خان: ڈیرہ اسماعیل خان میں باغوانی پل کے قریب پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔
پولیس علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی تھی کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
Image Source: 24NewsHd
چودہ 14 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں مردم شماری ٹیم پر حملے میں ملوث دہشت گرد کمانڈر کو ہلاک کردیا تھا۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے ایک بیان میں کہا تھا کہ دہشت گردوں نے ٹانک میں مردم شماری کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پالیسی پر فائرنگ کی جس کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔
اطلاع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گڑہ گلداد کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا اور فرار ہونے کے تمام ممکنہ راستوں کو بند کر دیا۔
فرار ہونے والے دہشت گردوں کو گڑہ گلداد کے علاقے میں روکا گیا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد کمانڈر عبدالرشید عرف رشیدی مارا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث ہونے کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا۔
فورسز نے مارے گئے دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا ہے۔ ملٹری پریس ونگ نے کہا تھا کہ مقامی لوگوں نے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے آپریشن اور عزم کو سراہا۔