تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ممکنہ گرفتاری پر علیمہ خان بھائی کے دفاع کیلئے زمان پارک پہنچ گئیں۔
شہادت سے کون ڈرتاہے ہم جان دینے کے لیے تیارہیں، عمران خان کو گرفتار نہیں ہونے دیں گے، علیمہ خان pic.twitter.com/tuyQGHdgyy
— Mughees Ali (@mugheesali81) March 14, 2023
عمران خان کی گرفتاری کا معاملہ، علیمہ خان کا بڑا بیان آ گیاhttps://t.co/faLrPgcKRf pic.twitter.com/m8Fgs9yWzZ
— HUM News (@humnewspakistan) March 14, 2023
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وارنٹ کی تعمیل اور گرفتاری کیلئے اسلام آباد پولیس زمان پارک پہنچ چکی ہے،پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے سخت مزاحمت کی جارہی ہے، پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے پتھراﺅ پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیاجس پر پی ٹی آئی کارکن پیچھے ہٹ گئے،پولیس کی جانب سے کارکنوں پر واٹر کینن سے پانی ڈالا جارہا ہے جس سے مظاہرین کو سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑرہا ہے -اپنے بھائی کو مشکل میں گھرا دیکھ کر ، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بھی زمان پارک پہنچ گئیں.ان کے ساتھ زرتاج گل اور مسرت چیمہ سمیت متعدد خواتین بھی کپتان کی گرفتاری روکنے کے لیے دوسری خواتین کے ساتھ موجود ہیں –