توشہ خانے سے تحفے وصول کرنے والوں کی تفصیلات پبلک ہونے کے بعد حکومت بڑی مشکل میں پھنس گئی -اب پی ڈی ایم والے اپنی صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں – مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر احسن اقبال نے توشہ خانہ کا ریکارڈ پبلک ہونے کے بعد رضا کارانہ طور پر توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کی مکمل رقم خزانے میں جمع کرادی۔احسن اقبال نے وہ خط شیئر کیا ہے جو انہوں نے کابینہ ڈویژن کے سیکریٹری کو لکھا ہے ۔
’’آج کل بڑا معاملہ چل رہا ہے تین چار دن سے توشہ خانہ کا، توشہ خانہ کے تحائف حکومت اور عوام کے نہیں ہوتے، وہ اس شخص کی ملکیت ہوتےہیں جس کو ملے ہوں‘‘ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی pic.twitter.com/FY71iM7jUZ
— Dunya News (@DunyaNews) March 14, 2023
اس خط میں انہوں نے کہا ہے کہ اگرچہ قانون کے مطابق وہ پابند نہیں ہیں لیکن کسی بھی شک و شبہے کو دور کرنے کیلئے وہ رضاکارانہ طور پر تحائف کی رقم جمع کرا رہے ہیں۔ انہوں نے 19 لاکھ 91 ہزار روپے کا چیک بھی کابینہ ڈویژن کو بھیجا ہے۔نواز شریف کی نااہلی کے بعد مسلم لیگ ن کی جانب سے نامزد کیے گئے شاہد خاقان عباسی بھی عضاھتیں دینے لگے -شاہد خاقان کا کہنا تھاکہ میں نے تمام تحفے آگے کچھ عزیزوں اور دوستوں کو دے دیے، میں نے کوئی تحفہ بیچا نہیں ہے۔
توشہ خانہ ریکارڈ پبلک ہونے کے بعد احسن اقبال نے گھڑیوں کی پوری رقم خزانے میں جمع کرادی۔۔ شہباز گل کے طنز پر احسن اقبال بر س پڑے۔۔ جانئے کون کونسے تحائف لئے اور اس پر کتنی ادائیگی کی؟#Toshakhana #AhsanIqbalhttps://t.co/5PGIko3GuB
— Siasat.pk (@siasatpk) March 14, 2023
عمران خان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ تحفہ آپ کی ملکیت ہے آپ بیچ سکتے ہیں لیکن عمران خان نے پہلے تحفہ بیچا پھر توشہ خانہ کو رقم ادا کی، آپ پہلے گھڑی بیچ دیں اور پھر توشہ خانہ سے حاصل کریں یہ غلط ہے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھاکہ تحفہ ملک یا توشہ خانہ کو نہیں اس شخص کو ملتے ہیں جس کے نام پر آتے ہیں، تحفے کرسی کو نہیں اس شخص کو ملتے ہیں جو اس کرسی پر بیٹھا ہو، ملک کا قانون ہے جو تحفہ آتا ہے اس شخص کی ملکیت ہوتا ہے-توشہ خانے کے تحائف پبلک ہونے کے بعد کپتان کو ایک بار پھر حکومت پر تنقید کا موقع مل گیا –