پاکستان کرکٹ بورڈکےچیرمین نجم سیٹھی نے پریس کانفرنس کے ذریعے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ افغانستان کی تصدیق کردی -انھوں نے بابر اعظم کی جگہ شاداب خان کو اس سیریز میں کپتانی کا عہدہ سنبھالنے کا اعلان بھی کیا -ان کا کہنا تھا کہ اس دورہ میں نوجوان کھلاڑیوں کو اس لیے چانس دے رہے ہیں کہ ان میں سے کچھ کھلاڑی ورلڈ کپ جیسا بڑا ٹورنامنٹ کھیلنے کے قابل ہوسکیں اور ان کا اعتماد بحال ہو –
کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ بابر کریں گے: نجم سیٹھی
Readmore:https://t.co/wFZIqLHr3G#PSL8 #Afghanistan #PAKvAFG pic.twitter.com/xxpLIuH18u
— Abad rehman (@abadrehman99) March 13, 2023
مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بابراعظم، محمد رضوان ،حارث روف، شاہین شاہ آفریدی ، فخر زمان سے بات کر لی ہے ، ان کو آرام دینے جارہے ہیں، سارے خوش ہیں، کوئی مسئلہ نہیں ہے ، افغانستان میں کھیلے جانے والی سیریز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کی کوئی تھریٹ نہیں ہے ، بابراعظم ہی کپتان رہیں گے، کپتانی رکھنے یا چھوڑنے کا فیصلہ بابر کا اپنا ہو گا، میں اس کی بڑی عزت کرتاہوں ، ہمارا وہ ٹاپ سٹار اور ورلڈ کلاس کھلاڑی ہے ۔ شاداب کو کپتان بنانے کافیصلہ میراہے ، کیونکہ وہ نائب کپتان ہے اس لیے بابر کی عدم موجودگی میں کپتانی کرنا اس کا حق ہے ۔
ہمیں پتا ہے کہ آئی سی سی میں انڈیا کا وزن کتنا ہے، انڈیا نے کہا ہے کہ ہم پاکستان میں نہیں کھیل سکتے، مجھے آئی سی سی اور اے سی سی میں بات کرنی ہے، پیٹرن کی مرضی ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں، اگر پیٹرن نے کہا کہ انڈیا میں جاکر ورلڈ کپ کھیلو تو ہم جائینگے۔ نجم سیٹھی #TheVerified pic.twitter.com/yfGWB0qQMU
— The Verifíed (@TheVerifLive) March 13, 2023
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے افغانستان کے خلاف سیریز کے معاہدے سے متعلق میں نے میڈیا سے کوئی زیادہ تفصیل شیئر نہیں کی کہ ہم کیا سوچ رہے ہیں، جس کی وجہ سے غلط قسم کی افواہیں چلتی رہیں کہ کون جائے گا اور کون نہیں جائے گا، مجھے یہ دیکھ کر بہت دکھ ہو ا -میڈیا کا دور ہے اس لیے اس طرح کی افواہیں چلتی رہیں گی -مگر میڈیا کے لوگوں کو جھوٹی خبروں سے دور رہنا چاہیے –