لیجنڈز لیگ میں ایشیاءلائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے ایک بیٹنگ کمپنی (جو جوئے کا کاروبار کرتی ہے) کی شرٹ پہننے سے انکار کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی نے اپنی شرٹ پر لکھے اس کمپنی کے نام پر ٹیپ لگا کر اس کا نام چھپا کر میچ میں شرکت کی۔
دوحا: لیجنڈز لیگ میں ایشیا لائنز کے کپتان شاہد آفریدی نے بیٹنگ کمپنی (جوا کھیلنے والی سائٹ) کی شرٹ پہننے سے انکار کردیا#SunoNewsHD #ShahidAfridi pic.twitter.com/YgexSKgRLH
— SUNO NEWS HD (@suno_newshd) March 12, 2023
رپورٹ کے مطابق شرٹ پر اس کمپنی کا نام چھپانے پر کھلاڑیوں کو جرمانہ بھی ہو سکتا ہے کیونکہ اس طرح کی حرکت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کہلاتیہے جس کی پاداش میں کھلاڑی کو جرمانہ کیا جستا ہے یا اس کے کھیلنے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔ اس کے باوجود شاہد آفریدی نے اس کمپنی کا لوگو اور نام چھپا دیا۔ شاہد آفریدی کے اس عمل کو پاکستانیوں کی جانب سے کافی پزیرائی مل رہی ہے کیونکہ ایک مسلمان کے نزدیک اسلامی قوانین کے سامنے بین الاقوامی قوانین کی کوئی حیثیت نہیں –