پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ کیا ہے۔جس کے بعد قوی امکان یہی ہے کہ تحریک انصاف کی کامیابی کی صورت میں وہ وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالیں گے –
زمان پارک میں ریلی کے اختتام پر چیئرمین عمران خان قوم سے خطاب میں ایک اہم اعلان کریں گے. شاہ محمود قریشی
#ImranKhanRallypic.twitter.com/q1oCIJ1N1O
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) March 13, 2023
شاہ محمود قریشی کا پنجاب اسمبلی کا الیکشن لڑنےکا فیصلہ…
پنجاب کا اگلا وزیر اعلیٰ ♥️ pic.twitter.com/OqTmCOaoZ7
— AMIR SOHAIL (@Aamr00007) March 13, 2023
شاہ محمودقریشی نے پی پی 217 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے بیٹے کی جانب سے والد کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے گئے ہیں- الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ جاری کی تھی ۔شاہ محمود قریشی گزشتہ عام انتخابات میں اس حلقے سے ہار گئے تھے تاہم اس بار انہوں نے پھر سے اسی حلقے سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ اس مرتبہ ان کے خاموش حریف جہانگیر ترین ان کے مقابلے میں کس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں –