عمران خان کی سیاست کا ستارہ اس وقت آسمان کو چھورہا ہے اور وہ پورے پاکستان مین اپنے سیاسی لشکر میں دوسری فوج کے سپہ سالاروں کو اپنے ساتھ شامل کیے جارہے ہیں -آج انہیں جہلم سے ایک بڑی کامیابی ملی –
تحریک انصاف نے جہلم سے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ گرا دی۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ(ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت ملاقات کرکے شمولیت کا اعلان کیا۔
عمران خان کی بڑی کامیابی، ن لیگ کی اہم وکٹ گرا دی
مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد ثقلین نے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا#ImranKhan #BOLNews pic.twitter.com/DvsNAYOgFB
— BOL Network (@BOLNETWORK) March 8, 2023
اس موقع پر مرکزی سینئر نائب صدر فواد چوہدری،مرکزی نائب صدر اعجاز چوہدری اور چوہدری شہباز بھی موجود تھے۔کچھ عرصہ سے پی ٹی آئی کی قیادت کے چوہدری ثقلین سے مزاکرات جاری تھے اور ایک ہوٹل میں ان کی ملاقات بھی ہوئی تھی –
ملاقات میں چوہدری محمد ثقلین کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف میں شمولیت پر چوہدری محمد ثقلین کا خیر مقدم کیا گیا۔چوہدری ثقلین نے 2021 میں پی ٹی آئی سے مسلم لیگ ن کی کشتی میں چھلانگ لگادی تھی مگر اب وہ اس ڈوبتی کشتی میں بیٹھنے پر تیار نہیں ہیں –