آج عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنے کا اعلان کیا تھا -ریلی کے لیے تحریک انصاف کے کارکنوں کو ڈیڑھ بجے کا وقت دیا گیا تھا مگر اب نگران حکومت نے پنجاب بھر میں جلسے جوسوں پر 7 روز کے لیے پابندی عائید کردی -محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور میں جلسے، جلوس اور ریلی پر پابندی عائد کردی۔
نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ لاہور میں احتجاج، دھرنے اورمظاہروں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا نفاذ آج سے7 روز تک ہو گا، محکمہ داخلہ پنجاب کاکہناہے کہ پابندی لاہور میں ٹریفک اور سکیورٹی کی خراب صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی ۔ اس پر تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عوام کو پرامن رہنے اور عمران خان کی نئی ہدایات کا انتظار کرنے کی اپیل کی -ان کا کہنا تھا کہ ریلیاں جس جگہ ہیں وہیں اگلے فیصلے کا انتظار کریں-
حکومت نے عمران خان کی ریلی کو روکنے کے لیے جلوسوں پر 7 روزہ پابندی عائیدکردی
Leave a comment
Leave a comment