لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،جسٹس شجاعت علی خان نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے وکیل کی درخواست مسترد کردی –
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست خارج کردی، اونچا بولنے سے چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے وکیل کو کمرے سے باہرنکال دیا۔۔!! pic.twitter.com/69CihNpRt0
— ⚒ عام آدمی ⚒ (@ii_Riski_ii) March 7, 2023
الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی
درخواست خارج کردی، اونچا بولنے پر چیف الیکشن کمشنر نے درخواست گزار کے وکیل کو کمرے سے باہر نکال دیا۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/krCSeuB1j9
— Adeel Sandhu (@adeel_sandhuPK) March 7, 2023
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواستیں ناقابل سماعت قراردیدیں،عدالت نے درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردیا۔ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں درخواست گزار کو پولیس والے عدالت سے باہر جانے کا کہہ رہے ہیں –
عدالت نے کہا کہ بادی النظر میں عمران خان کے بیانات سپریم کورٹ کے جج کے بارے میں ہیں ، ایسے میں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں کیسے قابل سماعت ہیں؟4 ہفتے کا وقت دے سکتا ہوں نہ ہی ٹرائل کورٹ کی کارروائی معطل کر سکتا ہوں، چیف جسٹس ہائیکورٹ، عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا – رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہاگیاہے کہ ججوں کو درخواست میں فریق نہیں بنایا جا سکتا،درخواست گزار نے آفس ہائیکورٹ کے اعتراض کو چیلنج کیاتھا۔