انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاﺅن دھماکا کیس کا فیصلہ سنا دیا۔مشہور مزہبی شخصیت کی رہائش گاہ کے نزدیک ملزمان نے دھماکہ کیا تھا جس میں باپ بیٹے سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے -تاہم پولیس نے اس دہشت گردی میں شامل افراد کو ٹریس کرلیا تھا -ان ملزمان کا کیس عدالت میں چلا اور آج ان کو اس جرم میں سزا سنادی گئی –
جوہر ٹاؤن دھماکہ میں ملوث 3 مجرموں کو 5، 5 بار سزائے موت کا حکم #Johartowncase #Antiterrorismcourt https://t.co/VJaCFXgSdV pic.twitter.com/bfa2DFcf9I
— Dunya News (@DunyaNews) March 7, 2023
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جوہر ٹاﺅن دھماکا کیس میں 3 ملزمان کو 5 ،5 بار سزائے موت کا حکم سنا دیا،انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج نے سماعت کی ،سکیورٹی خدشات کے باعث سماعت ویڈیو لنک کے ذریعے کی گئی ،ملزمان کے خلاف مقدمے کا ٹرائل مکمل ہو چکا ہے ،پراسیکیوشن کے تمام گواہان شہادت قلمبند کرا چکے ہیں ۔