پاکستان کے بڑے شہروں کراچی اور لاہور میں آلودگی وہاں کے مکینوں کو متاثر کرتی رہتی ہے -خاص طور سے لاہور میں آلودگی اتنی بڑھ جاتی ہے کہ لوگ بیمار ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور بچوں کے سکول بھی بند کرنا پڑ جاتے ہیں -اب ایک بار پھر لاہور میں آلودگی بے انتہا بڑھ گئی ہے – لاہور فضائی آلودگی کی فہرست میں دنیا میں دوبارہ پہلے نمبر پر اآگی
لاہور پھرفضائی آلودگی میں نمبر ون، ہیٹ ویو مارچ میں ہی آنے کا امکانhttps://t.co/hVk7IWmth0 pic.twitter.com/Xz3qqc7Vx3
— Izyan Tv Official (@izyantv) March 6, 2023
۔محکمہ موسمیات کی جانب سے کہا گیا ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں مارچ، اپریل اور مئی میں ہیٹ ویو کے امکانات ہیں، ملک میں دن اور رات کا درجہ حرارت معمول سے زائد رہنے کا امکان ہے۔جبکہ شہر کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 213 ریکارڈ کیا گیا۔ بارش کے باعث موسم خوشگوار رہنے کے بعد شہر کا درجہ حرارت ایک بار پھر بڑھنے لگا،فضائی آلودگی میں بھی اضافہ جبکہ سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے لیکن محکمہ موسمیات نے بارش برسنے کے امکانات ظاہر نہیں کیے۔علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 172، کوٹ لکھپت کا 194، کینٹ کا 409، جوہر ٹاؤن کا 202 اور ڈی ایچ اے فیز فائیو کا 203 ریکارڈ کیا گیا ہے۔