لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے پر گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں کو سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ جو سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے اس فیصلے کے مطابق جلد از جلد من و عن کروائیں جائیں
الیکشن سے خوفزدہ حکومت عمران خان کی گرفتاری کیلئے کوشاں
پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا
3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر pic.twitter.com/6zgyeQ5jsO
— Naseem Gul Mir (@naseemgulmir) March 6, 2023
صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد لاہور کی ہائی کورٹ آمد، ڈبل بینچ جناب جسٹس علی باقر نجفی صاحب کی عدالت میں آج ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ کی جے آئی ٹی پٹیشن پر بحث ہوگی pic.twitter.com/A19MLfnvA0
— PTI Central Punjab (@PTIOfficialCP) March 6, 2023
لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے معاملے گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی اپیلوں پر سماعت ہوئی،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی ۔وکیل الیکشن کمیشن نے کہاکہ عدالت اپیل سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں منظور کرے،میرا موقف یہی ہے الیکشن کی تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ۔عدالت نے کہاکہ اپیل کوسپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیتے ہیں ،عدالت نے اپیلوں کو سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں نمٹا دیا۔