دنیا میں موبائل فون پر سیلفی کے رجحان نے ملکوں کے لیے مسائل پیدا کردیے ہیں -تفریحی مقامات کے ساتھ ساتھ اب مردو خواتین مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ ،کربلا اور دیگر مقدس مقامت پر بھی تصاویر بنانے لگے ہیں ساتھ ساتھ وہ ویڈیوز بھی بناتے ہیں اور اپنے عزیز واقارب کو پیغامات بھی ریکارڈ کرکے بھیجتے ہیں جس سے عبادت کرنے والے افراد بہت تنگ پڑجاتے ہیں -اسی لیے اب سعودی حکومت نے اسلام کے تقدس کی پاسداری کے لیے بہت اچھا فیصلہ کیا ہے – سعودی حکومت نے مساجد میں نمازیوں کی تصاویر لینے اور نشر کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
سعودی وزارت مذہبی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی کا کہنا تھا کہ مساجد میں نمازیوں کی تصاویر کھینچ کر شائع کرنے سے روکنے کا اقدام اسلام کے تحفظ کیلئے اٹھایا گیا، اس کا دوسرا مقصد منبروں کا استحصال روکنا ہے۔تصاویر بنانے کے ساتھ ساتھ لوگ ویڈیوز بھی بناتے ہیں اور اس دوران کی گئی گفتگو نمازیوں کے لیے تکلیف دہ بن جاتی ہے -انہوں نے مزید کہا کہ تصاویر پر پابندی کسی بھی سنگین غلطی کو روکنے کیلئے لگائی گئی ، ویب سائٹس پر شیئر کی گئی تصاویر کی اشاعت روکنا آسان کام نہیں، اس کا مقصد مساجد کے اماموں پر عدم اعتماد بھی نہیں ہے۔