مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں نظر آ رہا ہے کہ کچھ معزز ججوں کا جھکاؤ عمران خان کی طرف ہے، ان کو مسلسل ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔
سنگین معاملہ ہے مظاہر نقوی کیخلاف ریفرنسَ دائر ہوچکا ہے، کینٹ لاہور میں 40 کروڑ کا پلاٹ 10 کروڑ میں کیسے خریدا، اس ریفرنس کی فوری سماعت کی جائے. ٹرک کا لفظ رقم کیلئے استعمال کیا گیا، فواد چوہدری عدالتوں کے درمیان پیغام رسانی کررہا ہے.@TararAttaullah#ٹرک_پھڑیا_گیا pic.twitter.com/EUU8JFZYMB
— Santosh Kumar Bugti (@santoshkbugti) March 3, 2023
ن لیگی رہنما عطاء تارڑ نے ٹی وی پر آ کر سپریم کورٹ کے ججز پر جانبداری کا الزام لگا دیا ان کا کہنا تھا کہصاف نظر آرہا ہے کہ کچھ جج صاحبان عمران خان کے حق میں فیصلے دے رہے ہیں انھوں نے ایک بار پھر ماضی کے فیصلوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر عہدے سے ہٹایا گیا، ملک میں انصاف کا دوہرا نظام نہیں چل سکتا۔ ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک آڈیو لیک کی گئی، اس میں کس ٹرک کی بات ہو رہی ہے۔
دوسری جانب فواد چوہدری اور فیصل چوہدری کے درمیان گفتگو کی آڈیو لیک پر ن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے بھی رد عمل دیدیا، انہوں نے پاکستانی ٹرک آرٹ کی تصویر پر بنی میم شیئر کی جس پر درج ہے کہ ” ہارن دے کر پاس کر ،،، ٹرک دے کر انصاف کر ۔۔!!“ ۔ اابھی بظاہر یہی دکھائی دے رہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے الیکشن کروانے کے فیصلے پر عمل کرنے پر بالکل آمادہ نہیں ہے جو ملک میں نیا بحران پیدا کرسکتی ہے –