پاک فوج کے سابق لیفٹیننٹ جنرل اور یوٹیوبر امجد شعیب کو آج عدالت نے رہا کرنے کا حکم دے دیا -ان پر ایک ٹی وی پروگرام میں متنازعہ بیان دینے پر پکڑلیا گیا تھا اور ان کی جیل میں بند ایک تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر عمران خان اور دیگر صحافیوں سمیت ہزاروں افرد نے دکھ کا اظہار کیا تھا اور ان کی رہائی کے لیے آواز بلند کی تھی اسی لیے آج عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کو فوری رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
میں جو بات کہتا ہوں وہ تمام ریٹائرڈ فوجی افسران کی ہوتی.
امجد شعیب کی رہائی کے بعد زبردست گفتگو pic.twitter.com/QZBBoVLEje
— Haqeeqat TV (@Haqeeqat_TV) March 2, 2023
لیفٹیننٹ جنرل امجد شعیب کیس، دلائل مکمل فیصلہ محفوظ۔۔!!! pic.twitter.com/7cYioW0moN
— Waqas Amjad ( محترم ) (@waqas_amjaad) March 2, 2023
میں سوشل میڈیا ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا، جنرل (ر) امجد شعیب pic.twitter.com/8WWgBEwngA
— Ans (@PakForeverIA) March 2, 2023
لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ امجد شعیب کے جسمانی ریمانڈ پر نظر ثانی اپیل کے معاملے پر سماعت ہوئی ، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا یا ، عدالت نے امجد شعیب کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔امجد شعیب کو اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا جس پر عدالت نے ان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ اپنی رہائی کے لیے آواز اٹھانے پر جنرل صاحب نے معروف صحافی عمران ریاض سمیت پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور ملک پاکستان کی سلامتی اور ترقی کی دعا دے کر انے کھر رخصت ہوئے –