آج عدالت سے علی امین گنڈا پور اور شہباز گل کو بڑا رییلف مل گیا -بلوچستان ہائیکورٹ نے اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں شہباز گل کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیدیا۔ ایک دوسری عدالت نے جلاؤ گھیرا ؤ کیس میں علی امین گنڈاپور کو 2 بھایوں سمیت بری کردیا ۔
دو الگ خبریں
سیشن کورٹ اسلام آباد،شہباز گل بغاوت کیس کی سماعت
شہباز گل پر فرد جرم عائد ہونے کی کارروائی موخر
بلوچستان ہائیکورٹ نے شہباز گل کے خلاف درج ایف آئی آر کو خارج کرنے کا حکم دے دیا
بلوچستان ہائیکورٹ کےتربت بینچ نے شہبازگل کے خلاف ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم سنایا pic.twitter.com/gbhrlCg0Fz
— Aftab Khan (@AftabAhmadKhaa) February 27, 2023
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف اداروں کیخلاف اکسانے کے کیس میں درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ،بلوچستان ہائیکورٹ نے ضمانت منظور کرتے ہوئے شہباز گل کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم دیدیا،ایف آئی آر خارج کرنے کا حکم تربت بنچ کے جسٹس گل حسن ترین نے سنایا۔
پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، علی امین گنڈاپور الزام سے بری #Aliamingandapur #PTI https://t.co/pA9dJbZrPH pic.twitter.com/JGreGhcxxv
— Dunya News (@DunyaNews) February 27, 2023
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد تھانہ ترنول میں 25 مئی لانگ مارچ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی، احتجاج اور جلاو¿ گھیراو¿ پر درج مقدمے کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر بھٹی نے مقدمہ کا فیصلہ سنایا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور اور ان کے بھائیوں عمر امین گنڈاپور اور فیصل امین گنڈاپور کو کیس سے بری کیا۔