پاکستان میں اس وقت غریب کی کیا صورتحال ہے -مہنگائی نے ہر شخص کا جینا محال کررکھا ہے مگر حکومت میں بیٹھے لوگوں کو یہ کھیل تماشا لگ رہا ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جسکتا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنما عمران خان کی جیل بھرو تحریک کو تضحیک کا نشانہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں
پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضی وہاب کی تحریک انصاف کے رہنما بلال غفار کے ساتھ جیل بھرو تحریک کے معاملے پر ریمارکس نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اپنی توجہ حاصل کرلی ہے ۔
مرتضیٰ وہاب اور امتیاز شیخ نے بلال غفار سے گرفتاری دینے کا وقت پوچھ لیا#ARYNewsUrdu https://t.co/tq0rwk2B4h
— ARY News Urdu (@arynewsud) February 24, 2023
تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے بلال غفار سے پوچھا کہ آپ کب جیل جائیں گے ؟ بلال غفار نے جواب دیا کہ آپ فکر نہ کریں ، سب سے پہلے میں جیل جاﺅں گا، ہم آپ کو سرپرائز دیں گے ، چلیں جیل چلیں، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ میں ابھی پی ٹی آئی کا حصہ نہیں تو جیل کیسے چلوں ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ چاہیں تو ہم زمان پارک کو جیل ڈکلیئر کر وا سکتے ہیں، قانونی طور پر ایساہو سکتاہے ، باقی آپ خان صاحب سے پوچھ کر بتائیں ،
پی ٹی آئی رہنما بلال غفار اور ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کے درمیان دلچسپ مکالمہ#GNN #Breaking_News #News_Updates #GNN_Updates pic.twitter.com/qTjkljt6hu
— GNN (@gnnhdofficial) February 24, 2023
پی ٹی آئی رہنما بلال غفار نے جواب دیا کہا کہ اس وقت تو پاکستان میں تو قانو ن نام کی کوئی چیز ہے ہی نہیں ، مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اگر آپ جیل جائیں تو ہم آپ کو سہولیات دیں گے ، امتیاز شیخ نے بھی اس پر اپنا حصہہ ڈالا اور پی ٹی آئی رہنما بلال غفار کو آفر کی کہ آپ جیل جائیں گے تو شکار پور کا اچار کا تحفہ میری طرف سے ہو گا ۔